الیکشن2019تازہ خبریں

بھگوا دہشت گردی کی ملزمہ ’سادھوی پرگیہ‘ بھوپال سےبی جے پی کی امیدوار

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی نے مدھیہ پردیش کی بھوپال لوک سبھا سیٹ سے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ریاست کے سابق وزیراعلی اورکانگریس کےسینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتاراہے۔

بی جے پی نے مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ریاست کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کےسینئر لیڈر دگ وجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

سادھوی پرگیہ مالیگاؤں میں 2008 میں ہوئے بم دھماکوں کی سازش رچنے کے الزام میں 9 سال تک جیل میں رہ چکی ہے، بدھ کے روز اس نے باضابطہ طور پر بی جے پی کی رکنیت اختیار کر لی۔ اس کے فوری بعد بی جے پی نے اسے بھوپال سے دگوجے سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اتارنے کا اعلان کر دیا۔

سادھوی پرگیہ کے بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار بنائے جانے پر کئی دنوں سے چہ میگوئیاں چل رہی تھیں۔ اس درمیان بدھ کو انہوں نے بھوپال واقع بی جے پی کے دفتر پہنچ کر شیو راج سنگھ چوہان کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کر لی۔ اس موقع پر سادھوی پرگیہ نے کہا، ’’میں رسمی طور سے بی جے پی میں شامل ہو گئی ہوں۔ میں چناؤ لڑوں گی اور جیتوں گی۔‘‘ بھوپال سے چناؤ لڑنے کے سوال نے اس نے کہا، ’’بھوپال حلقہ میں دگوجے سنگھ میرے لئے چیلنج نہیں ہیں۔ میری زندگی قوم کے لئے وقف ہے لہذا جو ضروری ہوگی میں وہی کروں گی۔‘‘

بی جے پی نے اس کےعلاوہ ودیشا سیٹ سے وزیرخارجہ سشما سوراج کی جگہ رماکانت بھارگوکو، گونا سیٹ سے ڈاکٹر کے پی یادو کو اور ساگر سیٹ سے راج بہادرسنگھ کو امیدوار بنایاہے ۔گونا سیٹ پر ڈاکٹر یادو کا مقابلہ کانگریس جنرل سکریٹری جیوترآدتیہ سندھیا سے ہوگا۔

سشما سوراج نے پہلے ہی اعلان کردیاتھا کہ وہ خرابی صحت کی وجہ سے اس بار لوک سبھا انتخاب نہیں لڑیں گی ۔ساگر سیٹ سے پچھلے انتخاب میں ڈاکٹر لکشمی نارائن نے یادو بی جے پی کے ٹکٹ پر فتح حاصل کی تھی ،اس بار پارٹی نے انھیں امیدوار نہیں بنایاہے۔()

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!