ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: تمام مکتبہ فکر کے محاذ کی پولیس کمشنر سے ملاقات، وسیم رضوی پر ڈونگری پولیس اسٹیشن میں کی FIR درج

ممبئی: 16/مارچ (پی آر) تمام ہی مکاتبِ فکر کے مشترکہ محاذ نے ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ اور ایڈیشنل پولیس کمشنر سنیل کولھے سے ۱۵ مارچ کو ملاقات کی۔وسیم رضوی کی جاہلانہ گستاخی کے متعلق گفتگو کی۔کافی تفصیلی گفتگو کے بعد وفد کی جانب سے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

مشترکہ محاذ میں فرید شیخ(امن کمیٹی)،حافظ سید اطہر (رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ)،مولانا اعجاز کشمیری(امام و خطیب ہانڈی والا مسجد)،ظاہر عباس رضوی (نائب صدر آل انڈیا شیعہ وقف بورڈ)،عبد الحسیب بھا ٹکر (صدر جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،جاوید شروف (چئرمین حبیب ایجوکیشن ٹرسٹ)،ابراہیم تائی، سرفراز آرزو (مدیر روزنامہ ہندوستان)،شاکر شیخ (سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند ممبئی)،محمد روحِ ظفر،عبدالجلیل انصاری،محمد سراج،عطاءاللہ،مولانا خلیل الرحمٰن نوری،صفدر کرمالی،نبی اختر قریشی وغیرہ شریک رہے۔ 

وسیم رضوی کے ذریعے کی گئی گستاخی کے سبب ملّت کا ہر ایک فرد برہم ہے اور حکومت سے فوری رد عمل کے اظہار کا طالب بھی۔لیکن تمام ہی مکاتبِ فکر کے علماء و قائدین نے عوام کو اشتعال سے بچنے کی یقین دھانی کروائی جس سے معاملہ پیچیدگی سے بچا ہوا ہے۔ لہٰذا علماء نے عدلیہ کے ذریعے منظم سمت میں کام انجام دیے جانے کی یقین دھانی کروائی اور تمام کو مشتعل نہ ہونے کی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!