تازہ خبریں

بحیرہ روم میں تیل بردار ایرانی بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ

تہران: بحیرہ روم میں ایران کے ایک آئل ٹینکر پر حملہ میں ایرانی بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان ایرانی شپنگ کمپنی علی غیاثی کے مطابق ’’بحیرہ روم میں تیل بردار ایرانی بحری جہاز پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے اور اس حملے میں ایران کے آئل کنٹینر کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘

بارودی شے کے حملے سے جہاز کو معمولی نقصان ہوا ہے تاہم حملہ میں جہاز پر موجود افراد محفوظ رہے۔ علی غیاثی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی دہشت گردی بحری قزاقوں کےحملوں کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!