مہاراشٹر میں اب کورونا کی جانچ صرف 980 روپے میں!
مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیش ٹوپے نے کل کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے نجی لیبارٹریز میں کورونا (کووڈ-19)کی جانچ کے لیے اب فیس صرف 980 روپے متعین کی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں جانچ مفت جاری رہے گی۔مہاراشٹر میں کورونا کی بیماری جب شروع ہوئی تھی تب کورونا کی جانچ 4500 روپے تھی اس درمیان ریاستی حکومت نے جانچ کی شرح میں چارمرتبہ کٹوتی کی اوراب محض 980روپے میں جانچ کرانا ممکن ہوگا۔
مسٹر ٹوپے نے میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ،’’لیبز کے ذریعہ 980 روپے خرچ برداشت کے لائق ہوگا، کووڈ-19 مراکز، اسپتالوں اور کوارنٹائن مراکز پرلیبارٹریوں کے ذریعہ کی گئی جانچ، جہاں بڑی تعداد میں نمونے جمع کیے جاتے ہیں وہاں 1400 روپے دینے ہوں گے اور اگر اپنے گھر بلاکر جانچ نمونوں کو جانچ کے لیے دیا جاتا ہے تب 1800 روپےدینے ہوں گے۔