بیدر پارلیمانی حلقے سےایشور کھنڈرے کانگریس پارٹی کےامیدوار: کانگریس ہایٴ کمان
عام انتخابات کے پیش نظرکانگریس نے بیدر سے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر پارلیمانی حلقے سے کانگریس پارٹی کے ریاستی کانگریس کمیٹی (پی سی سی) کارگزار صدر ایشور کھنڈرے کو اپنی پارٹی کا امیدوار بنایا ہے وہ بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمان بھگوانت کھوبا کا مقابلہ کریں گے۔
ریاست کی کانگریس وہ جنتا دل سیکولر مخلوط حکومت کے بھی وہ مشترکہ امیدوار ہیں کیونکہ ریاست کے 28 پارلیمانی نشستوں میں سے کانگریس بیس 20 اور جنتا دل سیکولر پارٹی آٹھ نشستوں پر مل مشترکہ مقابلہ کررہی ہے انہی میں سے بیدر کی پارلیمانی نشست بھی شامل ہے۔
ایشور کھنڈرے کے نام کے اعلان کے فوراً بعد ضلع بیدر کے کانگریس پارٹی کے صدر بسواراج نے ایک پریس کانفرنس کرکے ریاستی قومی کانگریس پارٹی کے اعلیٰ رہنما سمیت مقامی رکن اسمبلی رحیم خان و دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ذمہ داران واراکین موجود تھے۔
واضح رہے کہ 18 امیدواروں کے نام کانگریس پارٹی نے جاری کیے ہیں جن میں ایشور کھنڈرے کا بھی نام شامل ہے۔