ہند کی 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے پی ایم مودی کا قوم کے نام خطاب
ہندوستان میں ایک یا دو نہیں، بلکہ تین ’کورونا ویکسین‘ پر ہو رہا ٹیسٹ: پی ایم مودی
نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتے کو کہا کہ ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس داںوں سے ہری جھنڈی ملے گی،ملک میں ان ویکسین کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی پوری تیاری ہے۔ پی ایم مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ یہ بات بتائی۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ”میں عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک رشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔“
پی ایم مودی نے لال قلع کی فصیل سے کورونا ویکسین پر ہو رہی تیاریوں کے تعلق سے کہا کہ ’’جب کورونا کی بات آتی ہے ،ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسین کب آئے گی۔میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک رشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔سخت مشقت کررہے ہیں۔‘‘
پی ایم مودی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان میں ایک نہیں،دو نہیں، تین تین ویکسین ٹیسٹ کے الگ الگ مراحل میں ہیں۔جب سائنس داں ہری جھنڈی دیں گے،بڑے پیمانے پر ان کی تیاری ہوگی۔اس کے ساتھ ہی ویکسن ہر ریاست تک کم از کم وقت میں کیسے پہنچے،اس کا خاکہ بھی تیار ہے۔
ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا: مودی
پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔
نئی دہلی: پی ایم نریندر مودی نے آج چین اور پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ہندوستان کی طرف نگاہ اٹھانے والوں کو مناسب جواب دیا جائے گا اور لداخ میں دنیا نے اس کی جھلک دیکھی ہے۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے پرچم کشائی کے بعد ملک سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک وطن کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے جوش و جذبے سے لبریز ہے۔ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا تین ماہ تک جاری رہنے والے تنازع پرانہوں نے کہا’’ایل او سی سے لیکر ایل اے سی تک ملک کی خودمختاری و سالمیت پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے ملک نے ،ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے‘‘۔
تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی خودمختاری کا وقار ہمارے لئے سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا’’ملک کے بہادر فوجی مادر وطن کی حفاظت کے لئے کیا کر سکتے ہیں ، ملک کیا کرسکتا ہے ، دنیا نے لداخ میں دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔
پی ایم مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے کے بعد کہا کہ آزادی اور مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قرربانی پیش کرنے والے واریرس کی وجہ سے ہی ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرنے والے ہندوستان کے سپوتوں کے ساتھ ساتھ آج ملک بھر کے کورونا وائریرز کو بھی خراج عقیدت پیش کی اور سیلیوٹ کیا ۔ پی ایم مودی نے 74ویں یوم آزادی کے موقع پرلال قلع کی فصیل سے قومی پرچم لہرانے کے بعد کہا کہ آزادی اور مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کی قرربانی پیش کرنے والے واریرس کی وجہ سے ہی ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پوری قوم ان جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ آزادی کا یہ تہواراس سال ملک میں غیرمعمولی حالات میں منایا جارہا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو کورونا وبا کے چیلنج کا سامنا ہے۔ اہل وطن نے اپنےعزم اورقابلیت سے ان چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔ ملک کے کورونا واریئرز 24 گھنٹوں اور دن رات ایک کر کے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ”کورونا کے اس غیر معمولی دور میں ’ سیوا پرمو دھرما‘(خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے) کے جذبہ کے ساتھ اپنی زندگی کو پرواہ کئے بغیر ہمارے ڈاکٹرز،نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، ایمبولینس کے عملے ، صفائی ملازمین ، پولیس اہلکار ، سروسز کے اہلکار اور بہت سارے دوسرے افراد چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں“۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ ان تمام کورونا واریرس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دوران بہت سارے لوگ جو خدمات دینے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ملک ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ منفی حالات میں اپنے اعتماد اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔ ملک جلد ہی کورونا کی وبا کے خلاف بھی فتح حاصل کرے گا۔
پی ایم مودی نے کہا کہ غلامی کا کوئی دور ایسا نہیں تھا جب ہندوستان کے کسی کونے میں آزادی کی کوشش نہیں کی گئی ہو ،جان کی قربانی پیش نہ کی گئی ہو۔ ملک میں آزادی کی خواہش ایسی تھی کہ اس نے دو عالمی جنگوں کے دوران بھی اپنے عزائم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور توسیع پسند قوتوں کے منصوبوں کو ناکام بناکر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک ایک بار جوعزم کرلیتا ہے تو وہ اسے پور اکر کے ہی دم لیتا ہے۔ ملک ایسے ہی ایک دن کورونا کو ہرا کر دم لے گا۔ خیال رہے کہ لال قلعے پر پرچم لہرانے سے پہلے پی ایم مودی صبح سات بجے راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔