ضلع بیدر سے

بسواکلیان: داون ملی درگاہ پرسوامی ڈاکٹرچن ویرشیواچاریہ ہارکوڈ مٹھ کی حاضری

بسواکلیان: 13 /جنوری۔ (کے ایس) ڈاکٹر چنویر شیواچاریہ ہر کوڈ مٹھ سوامی کے سیکولرزم کو علمبردار ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس کی کئی مثالیں ہمارے پا س موجود ہیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔

موصوف کے متعلق بسواکلیان تعلقہ میں روز اول سے عیاں ہے۔ڈاکٹر چنویر شیواچاریہ اپنے ہر سالانہ تین روزہ جترا میں  تمام مذاہب کے ماننے والوں کے عبادت گاہوں پر بھی اپنی نگرانی میں روشنائیوں (Lightings) سے آویزاں کرتے ہیں۔اور انکے جاترا پروگراموں میں عوام بلامذہب و ملت شرکت ہوتی ہے۔تین روزہ لنگر کے علاوہ ہمیشہ انکے پاس لنگر لگا رہتا ہے جس کے ذریعے وہاں آنے والے ذائرین کو کھانہ کھلایا جاتا ہے۔

موجودہ حالات میں جبکہ ملک میں فرقہ پرستی کی لہر کے باوجود سوامی کے مٹھ کا رواداری اور انکی مخصوص سیکولرزم کی شناخت آج بھی باقی ہے۔ تازہ مثال کے طور پر کلکھورا موضع جنواڑہ بسواکلیان میں موجود حضرت داون ملی درگاہ کے سالانہ تین روزہ عرس کے موقع پر ڈاکٹر چنویر شیواچاریہ ہر کوڈ مٹھ سوامی نے رکن اسمبلی جناب بی نارائن راؤ،اور جناب امجد پاشاہ اور دیگر کے ہمراہ جا کر چادر گل پیش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس میں بسواکلیان کے ممتاز قائدین شامل تھے۔ جس میں قابل ذکر اپنّا سر ہر کوڈ،جناب امجد پاشاہ ولد چاند پاشاہ(سماجی کارکن) بسواکلیان رکن اسمبلی بسواکلیان،گوتم نارائن راؤ،اور داؤ د مٹالہ کانگریس لیڈر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!