تازہ خبریںخبریںقومی

ملک کا پانی اب نہیں جائے گا پاکستان، 5 سال کانگریس کے پرانے گڈھے بھرنے میں گذرگئے: مودی

گوہانہ: 18/اکتوبر- وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر آج بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک میں سب سے زیادہ مدت تک حکومت کی لیکن اس نے ملک کے کسانوں کو ان کے حق کا پانی دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے لیکن ان کی حکومت نے اس سمت میں کام کرنا شروع کردیا ہے.

مسٹر مودی نے ہریانہ میں سونی پت ضلع کے گوہانہ اور حصار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اسمبلی کےامیدواروں کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کسانوں کو پانی نہیں ملتا تھا لیکن حکومتیں کچھ نہیں کرتی تھیںانہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی حکومت ہریانہ اور ملک کے ہر گھر اور کھیت تک پانی پہنچانے کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں اس نے اب ملک کے حق کا جو پانی ندیوں کے ذریعہ سے پاکستان جارہا ہے اسے روکنے کے لئے تیاری کرلی ہے.

انہوں نے کہا کہ ’’یہ مودی ہے جو ٹھان لیتا ہے تو پورا کرکے رہتا ہے۔ پاکستان میں بہہ کر جارہا پانی جلد ہی روکیں گے اور ملک کے کسانوں کے کھیتوں تک پہنچائیں گےاور اس کے لئے حکومت اگلے پانچ برسوں میں تقریبا 5ء3 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے تاکہ ہماری ماؤں اور بہنوں اور کسانوں کو پانی کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ ہماری کوشش یہ یقینی بنانے کی ہے کہ کسانوں کو صرف موسم پر انحصار نہیں کرنا پڑے اور ان کے کھیتوں کومعقول پانی ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!