دہلیریاستوں سے

گھبرائیں نہیں، ہم لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے، دہلی میں کیجریوال کا بیان

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور پازیٹوٹی ریٹ 24-25 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے، تاہم وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔ کیجریوال نے کہا، ’’گزشتہ کچھ دنوں سے 24-25 فیصد پازیٹوٹی ریٹ کے ساتھ تقریباً 22 ہزار کیسز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ گھبرائیں نہیں، ہم لاک ڈاؤن نافذ نہیں کریں گے۔ ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس کے دوران ہم نے مرکزی حکومت کے عہدیداران سے گزارش کی ہے کہ پابندیاں پورے این سی آر میں عائد کی جائیں، انہوں نے اس پر ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!