کرناٹک میں محرم کے جلوسوں پر ریاستی حکومت نے لگا دی پابندی
بنگلورو: 13/اگست- کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے کرناٹک حکومت نے 20 اگست تک تمام محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
12 اگست سے 20 اگست تک ہر قسم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ علم/پنجہ اور تعزیہ کو چھونے کے بغیر دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نمازگاہوں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔
قبرستان میں کوئی پروگرام منعقد نہ کیا جائے۔ 10 سال سے کم عمر اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔
اسی طرح کی پابندیاں گنیش چتورتھی کے لیے بھی لگائی گئی ہیں۔ ریاستی حکومت نے گنیش چتروتی تہوار کے لیے پنڈال لگانے سے روک دیا۔