ریاستوں سےمہاراشٹرا

مہاراشٹر: ’بدسلوکی‘ کے الزام میں BJP کے 12 ایم ایل اے 1 سال کیلئے معطل

مہاراشٹر اسمبلی میں پریزائڈنگ افسر بھاسکر جادھو سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں 12 بی جے پی اراکین اسمبلی کو ایوان سے ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی سے بی جے پی کے 12 اراکین کو ایک سال کے لیے سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ خبر بی جے پی کے لیے ایک زوردار جھٹکا ہے کیونکہ اس سے مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار نبھانے میں اور اپنی آواز بلند کرنے میں کمزوری پیدا ہوگی۔ بی جے پی اراکین کی معطلی کے تعلق سے ایک افسر نے بتایا کہ پریزائڈنگ افسر بھاسکر جادھو سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں انھیں مہاراشٹر اسمبلی سے 1 سال کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے دو روزہ مانسون اجلاس کی پیر کے روز ہی شروعات ہوئی جو کہ انتہائی ہنگامہ خیز ثابت ہوئی۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جن 12 بی جے پی اراکین اسمبلی کو مہاراشٹر اسمبلی سے ایک سال کے لیے معطل کیا گیا ہے ان میں کئی اہم نام شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سنجے کُٹے، آشیش شیلار، ابھمنیو پوار، گریش مہاجن، اتل بھٹکھلکر، پراگ الونی، ہریش پمپلے، رام ستپوتے، جے کمار راول، یوگیش ساگر، نارائن کوچے اور کیرتی کمار جیسے لیڈروں کو 1 سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!