دختر سید اکرم علی، حیدرآباد کی نکاح و ولیمہ تقریب
حیدرآباد: 8/فروری- (ایم آئی) میر اقبال علی (سینئر صحافی) بسواکلیان کے بھتیجے، سید اکرم علی (ملازم سعودی عرب) کی دختر ثانی کا عقد مسعود ایڈوکیٹ عزیز احمد خان (BA, LLB, LLM), ولد جناب شبیر احمد خان صاحب کے ہمراہ 6/ فروری 2021 بروز ہفتہ، مسجد عالیہ گن فاوٴنڈری حیدرآباد میں انجام پایا۔ اس موقع پر عاقدین کے رشتہ دار، دوست احباب و متعلقین میں بالخصوص میر ریاض علی صاحب، سید اختر علی، سید افتخار علی (مسلم ٹیلرس: مغلپورہ، حیدرآباد) سید فاروق علی، سید مصطفے علی، جناب عبالمقتدر صدیقی صاحب، جناب ناصر صاحب، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد صاحب، کے علاوہ دیگر کئی احباب نے نکاح و و لیمہ کی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے عاقدین کے حق میں دعائے خیر اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔