عصمت دری کا ملزم چنمیانند جیل سے رہا
شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں اپنے ہی کالج کی قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے الزام میں جیل میں قید سابق وزیر چنمیا نند کو آج جیل سے رہا کردیا گیا۔
چنمیانند کی ضمانت کی عرضی دو دن قبل ہی الہ آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلیا تھا اور کاغذات کی کاروائی کے بعد آج انہیں جیل سے رہائی مل گئی۔ جیل سے رہائی کے بعد چنمیانند کے حامیوں نے ان کو پھول دے کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل سی جیش پرساد بھی موجود رہے۔
قابل ذکر ہے کہ چنمیا نند قانون کی طالبہ کی جانب سے عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے الزام لگائے جانے کے بعد 20 ستمبر سے جیل میں بند تھے۔اس ضمن میں دو دن قبل ہی چنمیانند کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔