فیض کی نظمیں ہٹانے کے بعد ’NCERT‘ کا ایک اور فیصلہ، گجرات فسادات سے متعلق باب کو ہٹایا

گجرات فسادات سے متعلق باب کو ہٹان ے کے علاوہ این سی ای آر ٹی نے سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا ہے

نئی دہلی: نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نے 2002 کے گجرات فسادات سے متعلق باب کو اپنی 12ویں جماعت کی نصابی کتابوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ سرد جنگ اور مغل درباروں پر لکھے ابواب کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے مطابق فسادات کے ساتھ ساتھ کتاب سے نکسل تحریک کی تاریخ اور ایمرجنسی تنازعہ کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی ای آر ٹی نے اس کی وجہ بھی بتائی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد طلبہ کے نصاب میں مناسب تخفیف کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے مطابق، کووڈ کی وبا کے پیش نظر طلبہ کے نصاب کو کم کرنے کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور اس کے تحت کلاس 6 سے 12 کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔

این سی ای آر ٹی نے اس کی وجہ بھی بتائی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد طلبہ کے نصاب میں مناسب تخفیف کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ این سی ای آر ٹی کے مطابق، کووڈ کی وبا کے پیش نظر طلبہ کے نصاب کو کم کرنے کے لیے کچھ اہم اقدامات کیے گئے ہیں اور اس کے تحت کلاس 6 سے 12 کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس سے قبل سی بی ایس ای بورڈ نے کلاس 9، 10، 11 اور 12 کے نئے نصاب کا اعلان کیا تھا۔ نصاب میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت دسویں جماعت کے سوشل سائنس کے سلیبس سے اردو کے شاعر فیض احمد فیض کی نظموں کو نکال دیا گیا ہے۔ CBSE نے 11ویں جماعت کی کتاب سے ‘سینٹرل اسلامک لینڈز’ کے باب کو ہٹا دیا ہے، جو اسلام کے قیام، عروج اور پھیلاؤ کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ساتھ ہی 12ویں جماعت کی کتاب سے مغلیہ سلطنت سے متعلق نصاب میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

CBSE کلاس 10، 12 کا نظر ثانی شدہ نصاب سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ سی بی ایس ای سے منسلک اسکولوں کے کچھ اساتذہ نے اطلاع دی ہے کہ بورڈ نے نصاب سے کچھ ابواب اور یونٹس کو ہٹا دیا ہے۔ اسی طرح کچھ حصہ جو پہلے ہٹا دیا گیا تھا واپس شامل کیا جاتا ہے۔ دسویں جماعت کی کتاب ‘جمہوری سیاست’ کے صفحہ 46، 48، 49 پر موجود تصاویر کو نصاب سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان میں دو پوسٹرز اور ایک سیاسی کارٹون شامل ہیں۔ اس کتاب میں ‘مذہب، فرقہ واریت اور سیاست’ کے تحت فرقہ واریت میں سیاست کے کردار کی وضاحت کے لیے تین کارٹون دیے گئے تھے۔ دو کارٹونوں میں فیض کے گیت بھی تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سینٹرل یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ (CUET) بھی بارہویں جماعت کے نصاب کی بنیاد پر کالجوں میں انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے لیا جائے گا۔ کسی بھی دوسری کلاس کے نصاب کی بنیاد پر کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں کوئی سوال نہیں پوچھا جائے گا۔ داخلہ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!