تازہ خبریںخبریںقومی

معیشت کے بُرے حال پر وزیراعظم کو بھیجے جائیں گے 1000ہزار سے زائد پوسٹ کارڈ

جے پور: راجستھان کے ایک ہزار سے زائد سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) ملک میں اقتصادی بحران کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو پوسٹ کارڈ بھیجیں گے۔

راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کا سی اے سیل کے صدر سی اے وجے گرگ نے بتایا کہ آج یہاں اختتام پذیر سی اے سیل کے عہدیداروں کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ گرگ نے بتایا کہ اس کے ذریعہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا اقتصادی بحران پر توجہ دلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان پوسٹ كارڈوں پر بی جے پی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جو اقتصادی بحران آیا ہے اس کو قبول کرنے کے لیے وزیر اعظم کو لکھا جائے گا۔ اس بحران کی وجہ سے جو ضمنی اثرات ملک کی چھوٹی صنعتوں، روزگار، کسانوں، چھوٹے سرمایہ کاروں، صنعتی دھندوں کے بند ہونے، سرکاری فضول خرچی کو کم کرنے، سرکاری کمپنیوں کو بچانے اور ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بنانے سمیت اس طرح کی تجاویز کو پوسٹ کارڈ پر لکھ کر بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 50 سے زائد کانگریسی سی اے سیل کے عہدیدار جمع ہوکر بھیجے جانے والے پوسٹ کارڈ جاری کر کے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں پہلی بار گزشتہ طویل عرصے سے جاری اقتصادی بحران پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی توجہ مبذول کرانے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں پہلے مرحلے میں راجستھان کانگریس سی اے سیل سے جڑے ہوئے سی اے ساتھی یہ پوسٹ کارڈ بھیجیں گے، اس کے باوجود اگر مرکز کی بی جے پی حکومت نے اقتصادی پالیسیوں کو بہتر بنا کرمندی کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی تو دوسرے مرحلے کے تحت پوری ریاست میں صنعت اور تجارت سے جڑے ہوئے لوگوں کی طرف اس طرح کی کوششیں کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!