ریاستوں سےمہاراشٹرا

امڑاپورچکھلی: شعیب اللہ خان کو مثالی مدرس ایوارڈ

چکھلی: 8 ستمبر(ذوالقرنین احمد)امڑاپور کی معروف معیاری تعلیمی ادارے الفلاح ملٹی پرپز ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام سر سید احمد خان سائنس، و آرٹس اردو جونئر کالج کے فعال مدرس شعیب اللہ خان کی تعلیمی و سماجی مذہبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انتظامیہ نے انہیں مثالی مدرس 2019 کے ایوارڈ سے نوازا ۔

5 ستمبر یوم اساتذہ کے موقع پر مختلف ادرارے اساتذہ کی تعلمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازتے ہیں ۔ امڑاپور کے سر سید احمد خان جونئر کالج نے بھی امسال اپنے ادارے کے فعال مدرس شعیب اللہ خان موثق اللہ خان کو مثالی مدرس ایوارڈ کے ایوارڈ سے نوازا یہ ایوارڈ ادارے کے صدر شیخ اعظم و کالج کے پرنسپل ظفر پٹیل کے ہاتھوں دیا گیا اس موقع پر انتظامیہ کے عہدداران، کالج کے ملازمین، طلباء، اور گاؤں کی معزز شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھے۔

شعیب اللہ خان کا تعلق علاقے ودربھ کے معروف تعلمی ادبی گھرانے سے ہے ۔ موصوف کے دادا حضرت حفیظ اللہ خان بدر کو حکومت مہاراشٹر نے اپنے پہلے ریاستی مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا تھا۔
شعیب اللہ خان کو ایوارڈ ملنے پر دوست احباب، اساتذہ اکرام نے انہیں مبارک باد پیش کی اور انتظامیہ کے فیصلے کی پر زور تائید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!