علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

بسواکلیان: جماعت اسلامی کی جانب سے شراب مکت ابھیان کے تحت متاثرین کاعلاج جاری

بسواکلیان: 29/اگست (کے ایس) حضورِاکرمﷺ نے فرمایا شراب اُمم الخبائث یعنی سارے برائیو ں کی ماں ہے اس خطرناک برائی نے پورے انسانی سماج کو بربا د کر کے رکھ دیا، شراب اور نشاء آور کی لت نے زیادہ تر نوجوان ملوث ہیں، اس برائی کو سماج سے مکمل پاک وا صاف کارنے کی ذمہ داری ہر فرد پہ عائد ہوتی ہے، اس برائی کو جڑسے نکال کر صحت مند معاشرہ کی تعمیر کئے لئے جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے شراب مکت ابھیان کا پروگرام جاری ہے۔

اس کے لیے دیہاتوں سلم بستیوں میں عوامی بیداری کے پروگرام چلائے گئے، اب تک3کیمپ کرچکے ہیں، دیہات مٹا لہ میں ایک کیمپ رکھا گیا، اس میں برادرانِ ملت و برادرانِ وطن خصوصی دلچسپی دیکھارہے ہیں اور خواتین کا بھی اچھا تعاون حاصل ہورہا ہے، عوام اس پروگرام کو اچھی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

اس دوران ڈا کٹر منصور حُسین بنے کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس کو امن ترقی یافتہ بنانا چھاتے ہیں تو شراب اور نشاء آور چیزوں کو ملک سے شہر سے سماج سے پاک کرنا ہوگا، ورنہ جو برائیاں سماج میں پروان چھڑ رہی ہیں۔ جیسے قتل و غارت گری عصمت ریزی اور خود کشی جیسے بھیانک برائیاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ جیلوں کا سروے کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ مجرموں کے جرائم کی اصل وجہہ شراب کا عادی ہونا ہے۔

آج سماج کے باشعور افراد کی ذمہ داری ہے کہ ان برائیوں کے خلاف مہم چلائیں، شراب پینے والوں کا بائیکاٹ کریں اور ان برائیوں سے انسان کا نکال نے کے لئے جمعہ کے خطبو ں کے ذریعہ علماء اپنا فریضہ اداکریں۔

ان ہی مقاصد کے حاصلہ کے لیے مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے شراب کے لت میں ملوث افراد کو شراب سے چھٹکارا دیلانے کے لئے پھر ایک بار شراب مکت کیمپ مو ضع مٹا لہ کے سرسوتی پرائمری اسکول میں 25اگست کو منعقد کیا گیا۔ جس میں 105لو گوں کی جا نچ کی گئی، اور 30مر یضوں کو گلبر گہ آکر علاج کر نے کا مشورہ دیا۔

گرام پنچا یت کے ممبر عزیز الدین،جعفر صاحب، جناب سبحان صاحب،بسواکلیان نے جناب عرفات احمد اور وہاں کے دیگر عوام نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنایااورپروگرام کی ستا ئیش کی، یہ قدم عوام میں مقبول عوام ہو تا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!