علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

ماب لنچنگ کے خلاف بیدر میں کل6جولائی کو ایک اور احتجاجی مظاہرہ، عوام الناس سے شرکت کی اپیل

بیدر: 5جولائی (اے این ایس) محمد مجتبی خان سیکرٹری جماعت اسلامی ہند، شہربیدر کی اطلاع کے مطابق شیواجی چوک تا ڈپٹی کمشنر آفس بیدر پر موب لنچنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ 6جو لائی 2019کو صبح 11:00 بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں آئے دن بڑھتے جارہے موب لنچنگ کے واقعات کے پیش نظر مخصوص فرقہ کو بھیڑ کے ذریعے تشددکانشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں میں جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں لیکن حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

ان حالات میں پرامن جمہوری طور پر احتجاج ہر ذمہ دار امن و انصاف پسند شہری کی اہم ذمہ داری ہے۔ اسی کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند شہر بیدر، سد بھاؤنا منچ ضلع بیدر، رابطہ ملت کے زیر اہتمام ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کل یعنی 6 جولائی 2019 کو صبح 11 بجے نزد ڈپٹی کمشنر آفس شیواجی چوک پر کیا جائے گا۔

اس موقع پر ان تینوں تنظیموں کے عہدیداران و ذمہ داران کے علاوہ امن و انصاف پسند ذمہ داران شہر نے عوام الناس سے اس پرامن مظاہرہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!