سید اظہر الدین کو حلقہ اسمبلی اندول کا بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ
ظہیرآباد: 8/ستمبر(پی این) میڈیا سیکریٹری آئیٹاظہیر آباد ڈویژن محمد عبدالمجید نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سید اظہر الدین صدر مدرس ضلع پریشد ہائی سکول اردو میڈیم سنگتھم منڈل رائیکوڈ کو ان کی گراں قدر تعلیمی خدمات پر حلقہ اسمبلی اندول کی سطح پربتاریخ 6/ستمبر شری سائی ساکیت لکشمی نرسہما گارڈن جوگی پیٹھ میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ رکن اسمبلی اندول کرانتی کرن کے ہاتھوں عطا کیا گیا اور تہنیت پیش کی گئی۔
یاد رہے کہ موصوف کا ڈی ایس سی 2008 میدک ضلع میں پہلے رینک کے ساتھ بحیثیت اسکول اسسٹنٹ ریاضی 2009 میںZPHS ٹیکمال پر تقرر ہوا اور 2015 میں موجودہ اسکول پر تبادلہ عمل میں آیا انہوں نے اسکول اپ گریڈیشن کے لیے کافی محنت وجدوجہد کی 2021 میں نویں جماعت قائم ہوئی اور 2022 میں ایس ایس سی فرسٹ بیاچ اور اس کا نتیجہ صد فیصد رہا۔
وہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن تلنگانہ کے جوائنٹ سیکریٹری ہیں ان کو ایوارڈ حاصل ہونے پر آئیٹا کے قائدین اور اساتذہ برادری نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سنگاریڈی نامپلی رمیش اور رائیکوڈمنڈل ایجوکیشن آفیسر ین سرینواس وہ دیگرموجود تھے