دیگر ریاستیںریاستوں سے

مصباح انگلش میڈیم اسکول میں “مسابقئہ اسلامی کوئز” کاانعقاد

جھومپورہ: 13/دسمبر(پی آر) تعلیم وتربیت کےحوالے سے بےشمارپروگرام ہوتےہیں لیکن رحمت کےفرشتے اس محفل کو اپنی آغوش میں لے لیتےہیں جس میں صرف قال اللہ اور قال الرسول کی بات ہو۔ مصباح انگلش میڈیم اسکول کے شعبئہ عربی و اردو کےزیرِ اہتمام “مسابقہٴ اسلامی کوئز” کاانعقاد کیاگیا جس میں کل 70 طلبہ نے شرکت کی۔ مسابقے کے لیے4 ابواب ۱-سیرت النبی ۲-عقیدہٴ اسلامی ۳-قرآنِ مجید اور ۴-حدیث نبوی منتخب کئے گئے تھے۔ مسابقے میں شریک طلبہ کو مواد کےحذف واضافہ کے ساتھ زمرہ الف و با دو حلقوں میں تقسیم کیاگیاتھا۔

مسابقے کی صدارت فضیلة الشیخ نعمت اللہ عمری صاحب حفظہ اللہ نے کی جبکہ حافظ ذوالفقاراحمدصاحب حفظہ اللہ بطورِ مہمان جلوہ محفل بنےرہے۔ علاوہ ازیں بطورِ حَکم فضیلة الشیخ مولانامصلح الدین السلفی صاحب، فضیلة الشیخ مولاناامتیازعالم عمری صاحب، فضلیة الشیخ عرفان اثری صاحب حفظھم اللہ نے اپنےفرائض انجام دیے۔

نشست کاآغاز تلاوتِ کلام مجید سےہوا اور دسویں جماعت کی طالبہ منتشاءپروین کی نظم خوانی کےبعد باقاعدہ مسابقےکاآغاز ہوا۔یکےبعد دیگرےحکم صاحبان نے انفرادی شکل میں ہرطالب علم سے سوالات کئے۔ مسابقےکےاختتام میں نویں جماعت کی طالبہ فائقہ فیض نےاپنی خوبصورت آواز میں ترانہٴ مصباح پیش کیا۔ جس کے بعد صدر مسابقہ نے اپنےصدارتی خطاب سے نوازا۔ جس میں طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ آئندہ کے لیے بہترین مشورے بھی شامل تھے، چندایک کمیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ان شاءاللہ آئندہ ان کی اصلاح کی بھرپورکوشش کی جائےگی۔

صدارتی خطاب کے بعد مہمانِ خصوصی حافظ ذوالفقار احمد صاحب نے اپنے تاثراتی کلمات سے نوازا۔ اس کےبعد طلبہ کے درمیان انعامات اور اسنادکی تقسیم عمل میں آئی اور مدیرِ شعبہ نےکلماتِ تشکر کےساتھ مسابقہ کےاختتام کا اعلان کیا۔ مہمانانِ گرامی اور ذمہ داران و سرپرستانِ طلبہ کی موجودگی سے پروگرام کامیاب رہا۔

2 thoughts on “مصباح انگلش میڈیم اسکول میں “مسابقئہ اسلامی کوئز” کاانعقاد

  • تسلیم عارف سلفیؔ

    اس رپورٹ میں چند حذف و اضافے کی ضرورت ہے، پروگرام کی شروعات کیسے ہوئی، کے ذریعے، رونق مجلس کون بنے وغیرہ ۔

    Reply
  • سالک ادیب

    شکراً جزیلا

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!