بیدر: ‏MLC انتخابات میں کانگریس اُمیدوار بھیم رؤ پاٹل نے پرچہٴ نامزدگی داخل کیا

ہمناآباد: 23/نومبر(ِایس آر) ایم ایل سی انتخابات میں حلقہ بیدر سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کے چھوٹے بھائی بھیم راؤ پاٹل نائب صدر ڈی سی سی بنک نے پر چہ نامزدگی داخل کیا۔ بیدر میں واقع کانگریس پارٹی کے دفتر سے پارٹی کے اعلی قائدین کاروں کےساتھ بیدر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کو پہنچ کر نامزدگی کے کاغذات ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی، رحیم خان رکن اسمبلی بیدرنارتھ موجود تھے۔ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بھیم راؤ پاٹل کے حامیوں نے ان کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی کامیابی کو یقینی بتایا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، وجئے سنگھ ایم ایل سی، محمد افسر میاں، محمد ریحان، محمد مکرم جاہ، محمد راحیل خیلجی کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!