آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی کرناٹک شاخ کا قیام خوش آئند: سجادہ نشین درگاہ شیخ دکن گلبرگہ

بیدر: 12/نومبر(اے ایس ایم)حیدر ولی المعروف حیدرپاشاہ صاحب سجادہ نشین نیلگہ اور ڈاکٹر الحاج شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا جانشین سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن گلبرگہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی کرناٹک شاخ کے قیام پر اظہار مسرت کیا اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی کارکردگی بالخصوص درگاہوں اور سجادگان ومشائخین کے مسائل کے حل اور ملت کی موثر نمائندگی کے لئے بھرپور ستائش کی۔

فضلیت مآب حافظ سید محمد علی الحسینی صاحب خلف اکبر و جانشین حضرت سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز، حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی المعروف ہاشم پیر سجادہ نشین بارگاہ تیغ برہنہ، حضرت ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ عملی محلہ گلبرگہ،حضرت سید شاہ نور الدین پاشاہ معبری سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر معبری کھنڈایت ؒ کے علاوہ کرناٹک کے مختلف مقامات سے سجادگان ومشائخین نے اجلاس میں شرکت کی.

کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ کی من مانیوں کے خلاف اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کو درگاہوں اور سجادگان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے تجاویز ومشورے پیش کئے۔ پروفیسر عبدالحمید اکبر نے بحسن و خوبی اجلاس کی نظامت کی اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!