بہار یوتھ آرگنائزیشن کٹیہار کی ورکرز کانفرنس، ابوالکلام آزاد صدر اور فردوس شیخ سیکرٹری منتخب

کٹیہار: 11/اکٹوبر (یو ایم) بہار یوتھ آرگنائزیشن کٹیہار سماجی خدمات اور سماجی انصاف کے لیے مسلسل جدّوجہد کرتی رہی ہے۔
2 سال کی مدت پوری ہونے کے بعد کٹیہار میں ورکرز کانفرنس اور ضلعی کمیٹی کے انتخابات BYO آفس شریف گنج ، کٹیہار میں پرامن طریقے سے منعقد ہوئے۔

پروگرام کا آغاز ضلعی صدر کے تعارفی کلمات سے ہوا۔ اس کے بعد تنظیم کے نائب صدر نے معاشرے کی نئی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا اور بہتر معاشرے کی تعمیر کرنی ہوگی۔ کسی بھی ملک کا بہترین سرمایہ نوجوان ہوتے ہیں۔

انتخابی عمل میں ووٹوں کی گنتی کے بعد تنظیم کے صدر مظہر الاسلام نے نومنتخب صدر کے لیے ابوالکلام آزاد اور سیکرٹری کے عہدے کے لیے فردوس شیخ کے نام کا اعلان کیا۔ انتخاب کے بعد سماجی کارکن ماسٹر سرفراز عالم نے نو منتخب صدر اور سیکرٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہتر معاشرے کا تصور تعلیم کے بغیر ادھورا ہے۔

اس موقعہ پر گنیش کمار، محمد نسیم، محمد خالد، محمد ابرار، شاہل خان، محمد قادر، اودھیش کمار، محمد جمال، محمد شمشیر، محمد منظور عالم، مہتاب عالم، علیشیر، محمد جہانگیر، اودھیش کمار، ریحان انصاری، محمد شاہد، توفیق ،مسکان، سرفراز عالم، وجے کمار، گلاب مرندی، شیخ حضرت کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے۔ (رپورٹ: عمر مرشد)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!