تلنگانہریاستوں سے

ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ”جنوبی ہند میں طنز و مزاح کی روایت“ مقالوں کے رجسٹریشن کا آغاز

مائناریٹیز ایجوکیشن اینڈ سوشیو اکنامک فورم کا اعلان

حیدرآباد:3/ اکٹوبر (پی آر) مائناریٹیز ایجوکیشن اینڈ سوشیو اکنامک فورم کی جانب سے ایک روزہ قومی سمینار بعنوان ”جنوبی ہند میں طنز و مزاح کی روایت“ منعقد کیا جارہا ہے۔ سمینار میں مختلف ریاستوں کے ماہرین اردو ادب خطاب کریں گے۔جن میں ”جنوبی ہند کی مزاح کی مزاح نگار خواتین“، ”جنوبی ہند کے مزاح نگاروں کی انفرادیت“، ”سلیمان خطیب کی مزاحیہ شاعری“ وغیرہ وغیرہ۔ اور بھی موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے۔

منتخب مقالوں کو آئی ایس بی این (ISBN)نمبر کے مجموعے میں شامل کیا جائے گا۔ سمینار میں شرکت کرنے والوں تمام ریسرچ اسکالرس اور قلم کاروں کو سند عطا کی جائے گی۔ رجسٹریشن فیس 500 روپے ہے۔ ای میل آئی ڈی tanzomizahseminar@gmail.com اورmesefhyd@gmail.comپر مقالہ روانہ کرسکتے ہیں۔

سمینار میں مختلف موضوعات پر مقالے داخل کرسکتے ہیں۔ سمینارکی قطعی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ مقالے روانہ کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد ظہیرالدین ثمر9490925996 اور 8333009796 کے علاوہ ڈاکٹر محمد کلیم محی الدین سے9248168157 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!