ریاستوں سےکرناٹک

بنگلورو میں مسلم خاتون کا غیر مسلم نوجوان بائیک پر سفر، اعتراض کرنے پر 2 گرفتار

بنگلور میں پولیس نے 2 مسلم نوجوانوں کو مبینہ طور پر اس شخص پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جس نے ایک مسلمان عورت کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہا تھا۔

ملزمین میں سے ایک نے خاتون کے شوہر کو بھی فون کیا اور سوال کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیر مسلم کے ساتھ سفر کی اجازت کیوں دی؟

ایسٹ بنگلور کے ڈپٹی کمشنر پولیس سری ناتھ جوشی نے بتایا کہ پولیس نے ان دونوں مسلم نوجوانوں کو ایک ویڈیو کا نوٹس لینے کے بعد گرفتار کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انسپکٹر نٹراج کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر کارروائی کی۔”

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی رات بنرگٹا روڈ پر ڈیری سرکل کے قریب پیش آیا۔ دونوں گرفتار ملزمان ایک نجی بینک میں کام کرتے ہیں اور ڈیوٹی کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے۔

دوسری جانب ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے پولیس کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ایسے واقعات سے سختی سے نمٹتی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں ایک برقع پہننے والی خاتون موٹر سائیکل پر جا رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد ملزموں نے موٹرسائیکل کو روکا اور ایک نوجوان نے خاتون سے پوچھا کہ وہ غیر مسلم کے ساتھ سفر کیوں کررہی ہے۔

پھر وہ متاثرہ کو گالیاں دیتے ہوئے دھمکاتے ہیں۔ ان میں سے ایک نے خاتون کے شوہر کو بھی فون کیا اور سوال کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو غیر مسلم کے ساتھ سفر کی اجازت کیوں دی؟ اس دوران وہ عورت کو موٹر سائکل سے اترنے پر مجبور کرتے ہیں اور ایک آٹورکشا کرایہ پر لے کر اسے اس کے گھر بھیج دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!