تازہ خبریںٹاپ اسٹوری

اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی پر یوگی حکومت کا قبضہ

رامپور میں واقع جو ہر یونیورسٹی پر اتر پردیش حکومت کا قبضہ ہو گیا ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے یونیورسٹی کی تقریبا 70 ایکڑ زمین اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

اعظم خان کی مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ اب ان کے ذریعہ رامپور میں بنائی گئی جوہر یونیورسٹی کی زمین پر اتر پردیش حکومت کاقبضہ ہو گیا ہے۔ اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق اعظم خان کی عرضی الہ آباد ہائی کورٹ سے خارج ہونے کے بعد یونیورسٹی کی 70 ایکڑ سے زیادہ زمین پر حکومت نے قبضہ کر لیا ہے۔

شائع خبر کے مطابق جوہر یونیورسٹی کی زمین پر قبضہ کے لئے ضلع انتظامیہ کی ٹیم جمعرات کو ہی وہاں پہنچ گئی تھی ۔ اس دوران بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی ۔ موجود افسر نے بتایا کہ اعظم خان کی ہائی کورٹ میں عرضی خارج ہو گئی تھی جس کے بعد یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ کو سال 2005 میں کچھ شرطوں کے ساتھ اس یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے زمین دی گئی تھی۔ ان شرطوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے زمین واپس لینے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ اعظم خان نے حکومت کے اس فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے ان کی عرضی خارج کر دی ہے۔ اعظم خان اس ٹرسٹ کے صدر اور ان کی اہلیہ ٹرسٹ کی سیکریٹری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!