ضلع بیدر سے

بیدر: دینی درسگاہ مدرسہ معھد انوارالقرآن کی اپیل

بیدر: 18/اپریل (اے ایس ایم) جناب حافظ نذیر احمد شرفی مدرس مدرسہ ہذا کے بموجب بیدر کی قدیم معروف دینی درسگاہ مدرسہ معھد انوارالقرآن عقب درگاہ شریف حضرت سیدنا خواجہ ابو الفیض ؒبیدر علوم اسلامیہ کی دینی و عصری اقامتی درسگاہ ہے۔ جس کو جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے زیر نگرانی چلایا جاتاہے۔جس میں جملہ 105طلباء علم دین کے زیور سے فیضیاب ہورہے ہیں۔ہمہ وقتی درسگاہ میں 40طلباء کے قیام و طعام، لباس، علاج ومعالجہ اور دیگر اہم ضروریات کا باقاعدہ انتظام ہے۔ مدرسہ ہذا سے 18طلباء نے تکمیل حفظ کیاہے۔ 148طلباء شعبہٴ قراء ت سے فراغت حاصل کی۔ 53طلباء نے شعبہئ امامت میں فراغت حاصل کی، 7طلباء نے نائب قضائت میں فراغت حاصل کی۔ ان شعبہئ جات میں طلباء نے جامعہ نظامیہ سے امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ معھد انوارالقرآن سے فارغ ہونے والے طلباء کی تعداد 205رہی۔ جامعہ ام الوریٰ جس میں طالبات کی تعداد 50رہی، اور دو مکاتب جس میں طلباء اور طالبات کی تعداد 100سے زائد ہے۔

مدرسہ ہذا کے پاس کوئی ذرائع آمدنی نہیں ہے۔مدرسہ صاحب خیرحضرات کے مالی تعاون عمل سے ہی چل رہاہے۔ مدرسہ میں تعلیم وتربیت نظم و ضبط مسنون طریقہ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اور شعبہئ جات ناظرہ مع تجوید، حفظ القرآن الکریم، امامت، مولوی ابتدائی، قضائت اور موذنی کے علاوہ دیگر عصری خصوصی کورسیس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اور آئندہ طلباء کی تعداد میں اضافہ کا منصوبہ، ذاتی زمین و عمارت کا قیام، دارالمبلغین کا قیام، کمپیوٹر کورسیس کا آغاز، کتب خانہ اور عصری علوم کیلئے علیحدہ ٹیچرس کیلئے تقررات کا منصوبہ زیر غور ہے۔ سال گذشتہ لاک ڈاؤن اور کو ویڈ 19قوائد کے مطابق حکومتی احکامات کی روشنی میں اساتذہ کی تنخواہیں اور بلڈنگ کے کرایہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ملت اسلامیہ کے درد مندصاحب خیرحضرات سے جناب محمد عبدالسلیم سجادہ نشین درگاہ حضرت بندہ علی شاہ مجذوب، شاہ محمد عبدالعزیز چنداقادری الشطاری،ڈاکٹر حکیم بگدلی ، ڈاکٹر عارف الدین مجاہد، ڈاکٹر سہیل احمد بگدلی، محمد اسلم سیٹھ سوداگر، محمد عرفان پٹھان نے رمضان المبارک کے خصوصی موقع پر چندوں،عطیوں،فطرہ،زکوٰۃ، کے ذریعہ اپنے محبوب و منفرد دینی ادارہ کا فراخدلانہ تعاون کرنے کی پر زور اپیل کی ہے۔ مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم مدرسہ ہذا کے سیل نمبر,9393448282, 09341075140پر رابط پیدا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!