نکسلیوں نے اغوا کئے گئےCRPF کے جوان راکیشور سنگھ کو آزاد کردیا

نکسلیوں نے سی آر پی ایف کے جوان راکیشور سنگھ منہاس کو آزاد کر دیا ہے، جموں کے رہائشی منہاس کو بیجاپور میں تصادم کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا، اس تصادم میں 22 جوانوں کی جان گئی تھی

رائے پور: سی آر پی ایف کے اغوا کئے گئے جوان راکیشور سنگھ منہاس کو نکسلیوں نے آزاد کر دیا ہے۔ انہیں رائے پور لانے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیجا گیا ہے۔ راکیشور سنگھ منہاس سی آر پی ایف کی کوبرا بٹالین کے کمانڈو ہیں اور 3 اپریل کو چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں ایک تصادم کے دوران انہیں اغوا کیا گیا تھا۔ ’ٹائمز ناؤ‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ صاف نہیں ہے کہ نکسلیوں کا انتظامیہ سے کوئی معاہدہ ہوا ہے یا پھر انہیں دباؤ بڑھنے کے وجہ سے آزاد کیا گیا ہے۔

راکیشور منہاس چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما اور بیجاپور ضلع کے سرحدی علاقہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے ایک تصادم کے بعد سے لاپتہ تھے۔ اس تصادم میں کئی الگ الگ فورسز کے کل 22 جوان شہید ہوئے تھے۔ بدھ کے روز مقامی صحافیوں کو راکیشور سنگھ کی تصویر حاصل ہوئی تھی۔ صحافیوں کا دعوی تھا کہ اس تصویر کو نکسلیوں نے بھیجا ہے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے۔

سی آر پی ایف جوان کی جو تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اس میں کوئی ماؤنواز نظر نہیں آ رہا ہے اور جوان ایک چھونپڑی نما جگہ پر بیٹھے ہوئے کسی سے باتیں کرنے میں مشغول ہیں۔ نکسلیوں کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت پہلے ثالثوں کے ناموں کا اعلان کرے، جن سے وہ اپنی شرائط بیان کریں گے۔ نکسیوں کا کہنا تھا کہ شرائط قبول کرنے کرنے کے بعد ہی جوان کو آزاد کیا جائے گا، اس وقت تک جوان محفوظ رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9