آئیٹا مہاراشٹرکا مطالبہ: 5ویں اور 8ویں جماعت کے اسکالرشپ امتحان 2021 کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے

ممبئی: 6/اپریل (پی آر) آئیٹا میڈیا سیکریٹری کی جاری پریس ریلیز کے مطابق آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن، مہاراشٹر کی جانب سے وزیر مملکت برائے کھیل اور اسکولی تعلیم محترم ورشا گائیکواڈ کو جماعت پنجم اور ہشتم کے اسکالر شپ امتحان 2021 کے شیڈول میں تبدیلی کے لیے درخواست پیش کی گئی۔

درخواست میں یہ گزارش کی گئی ہے کہ امتحانی بورڈ پونے کے زیر اہتمام اسکالرشپ امتحان 2021، 25 اپریل 2021 کی بجائے 23 مئی 2021 کو ہوگا۔ امتحان کے شیڈول میں تبدیلی والدین، ​​اساتذہ اور طلبہ کے لیے آسان نہیں ہوگی کیونکہ 5 اپریل 2021 سے 30 اپریل تک حکومت مہاراشٹرا نے ہر سنیچر اور اتوار جو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

ریاستِ مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہو رہے اضافے کو دیکھتے ہوئے اپریل اور مئی میں صورتحال بہتر ہونے کے امکانات کم ہیں۔ اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات اپریل تا مئی میں آف لائن ہوں گے۔ اس وقت اس کام کا بوجھ بھی اساتذہ پر ہوگا۔ گرمیوں کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے اکثر فیمیلیز اپنے اپنے گاؤں چلی جاتی ہیں۔ قوی امکان ہے کہ طلبہ امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس لیے یہ امتحان مئی کے بجائے جولائی 2021 میں لیا جائے۔ پیش کردہ درخواست میں یہ گزارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9