ہبلی: بلدیہ انتخابات سے قبل MIM کی سرگرمیاں تیز

ہبلی: 27/مارچ (ایس آر) جیسے جیسے بلدیہ انتخابات قریب آرہے ہیں مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ترقیاتی کام انجام پارہے ہیں۔ اس دوڑ میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) بھی اپنا پورا زور لگارہی ہے۔

آج مجلس کے لیڈر ڈاکٹر وجئے گنٹرال نے وارڈ نمبر 63 پہنچ کر مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ جائزہ کے بعد بیپاری پلاٹ اور شندے نگر میں پاکی صفائی مہم کا آغاز کیاگیا۔ وجءے گنٹرال کی سرپرستی میں موجود وفد نے کئی دنوں سے خراب 2 بورویل کو درست کروایا۔

اس کے بعد گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے والی گاڑی کی مرمت بھی کی گئی۔ یہاں گندے پانی کے نالے بہہ رہے تھے۔ صفائی کرمچاریوں کو بلواکر 3 گندے پانی کے نالیوں کو درست کیا گیا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم پارٹی کے ایک اور لیڈر امتیاز بلے پسار، متولی رفیق دھارواڑ، سکریٹری عبد النبی جمعدار، اراکین رفیق بدیہال، واسق خان و دیگر حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9