ہبلی ریلوے اسٹیشن بورڈ پر اردو میں نام لکھنے کا مطالبہ

ہبلی: 24/ مارچ(ایس ایم) آل انڈیا ریلوے مسلم ایمپلائز و ضلع دھارواڑ انجمن اسلام کے صدر حمید کوپد کی سرپرستی میں ریلوے کے جنرل منیجر اجئے کمار سنگھ کو تہنیت پیش کی گءی۔ خیال رہے جی ایم اجئے کمار سنگھ آج سبکدوش ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں انہیں مبارکباد دینے اور تہنیت پیش کرنے ریلوے سودھا میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ شہر کے مسلمانوں سے ان کی ایک خاص محبت اور عقیدت  رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر انجمن و ریلوے مسلم ایمپلائز نے ان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی سبکدوشی پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر انجمن نے انہیں ایک یادداشت پیش کی جس میں ان کی میعاد میں ہوئے مختلف امور کی توصیف بیان کی گئی اور ہبلی ریلوے اسٹیشن کے بورڈ پر اردو زبان میں بھی نام لکھنے کی تجویز و مطالبہ کیا۔ حمید کوپد نے بتایا کہ یہاں اردو زبان بولنے والوں کی ایک کثیر تعداد ہے۔ چونکہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ لوگوں کی آسانی و اردو زبان کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہبلی اسٹیشن پر نصب بورڈز پر اردو زبان میں بھی لکھا جائے۔ انہوں نے بے حد خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بدریہ ٹوٹوریلز کے مالک و ٹوٹر شعیب سوداگر، سکریٹری جمال الدین ہڑگلی،  ریلوے ایمپلا۴ز کے ارکان ایس ایم سلیم، عبدالرؤوف مرزا،  مجیب اللہ مکاندار، ابو عطار، عمران کٹی منی، ریحان رضا، وحید حسین و دیگر حاضر رہے۔   

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9