خبریںقومی

دشا روی کو 9 دنوں بعد 1 لاکھ کے بانڈ پر ملی مشروط ضمانت

نئی دہلی: کسان تحریک سے جڑے ’ٹول کِٹ کیس‘ میں ماحولیاتی کارکن دشا روی کو بالآخر 9 دنوں بعد ضمانت مل گئی۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے منگل کے روز دشا کو ایک لاکھ کے بانڈ پر مشروط ضمانت دی۔ پولس نے عدالت میں کہا کہ دشا روی نے ثبوت مٹائے ہیں، جب کہ دشا روی کی طرف سے کورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگر کسانوں کی تحریک کی حمایت ملک سے غداری ہے تو بہتر ہے کہ وہ جیل میں رہیں۔ دشا روی کی ضمانت کے بعد اس کی ماں منجولا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹی کی ضمانت سے وہ خوش ہیں اور عدلیہ پر انھیں مکمل اعتماد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!