ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں جمعیت علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا آغاز

بسواکلیان: 4/فروری (کے ایس) حاجی محمد اکبر علی صدر بسواکلیان جمعیت علماء ہند کے بموجب جمعیت علماء ہند ملک کے مسلمانوں کی ایک قومی اور دینی تنظیم ہے جو گذشتہ سو سالوں سے مسلسل ملک وملت کی خد مت انجام دے رہی ہے۔جمعیت علماء ہند ایک دستور ی تنظیم ہے ضابطہ کے مطابق ملک بھر میں ہر تین سال میں ممبر سازی کی جاتی ہے اسی کے مدِنظر جد ید ممبر سازی کا کام جاری ہے جسکی آخری تاریخ 13فروری2021مقرر کی گئی ہے،لہٰذا ضلع بھر میں بھی زور و شور کے ساتھ ممبر سازی مہم کاآغاز کر دیا گیا ہے۔مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر،مولانا تصدیق احمد ندوی جنرل سکریٹری جمعیت علماء بیدر،حافظ عمر اشاعتی بیدرنے بسواکلیان پہنچ کر مقامی ذمہ داروں کی میٹنگ لی اور تفصیلی خاکہ پیش کیا۔

مفتی صاحب نے کہا کہ آج مسلمان جس آزمائشی دور سے گزر رہے ہیں اس کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ مسلمانوں کا ملی مر کز مضبوط سے مضبوط تر ہو،اپنے مسائل کے حل کے لئے تنظیم کو مستحکم کر نے کی ضرورت ہے تنظیم کی طا قت افراد کی کثرت کو شمار کر ئے بغیر مو ئثر نہیں ہو سکتی۔اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب کو جمعیت علماء نہد کا ممبر بنائیں،جو لوگ باہر ہیں انکے لئے آن لائن ممبر بننے کی سہو لت مو جود ہے وہ جمعیت علماء ہند کی ویب سائٹ پر جاکر اس سے استفادہ کریں۔

مسا جد کے تمام آئمہ حضرات سے گزارش ہے کہ نماز جمعہ کے مو قع پر جمعیت علماء ہند کا مختصر تعارف کرواکر اسکا ممبر بنے کی تر غیب دلائیں،اور مساجد کے سامنے باضابطہ اسکا کاونٹر لگائیں،خواتین بھی اسکا ممبر بن سکتی ہیں،ممبر بننے کیلئے دس روپئے فیس رکھی گئی ہے جسکی مو جودہ دور میں کوئی اہمیت نہیں ہے،جمعیت علماء ہند کا ممبر بننا ملک کے مسلمانوں کے تحفظ ملی و قومی مسا ئل میں متحدہ نما ئندگی فراہم کر نے کا ایک عملی کردار ہے،اسلئے آئیے ہم بڑی تعداد میں ممبر بنتے ہیں۔اس مو قع پر مو لا نا عثمان عباس ندوی،حافظ خلیل احمد،مو لاناحاجی صاحب،مولانا عمر صاحب،حافظ عبدالباسط صاحب،حا جی حضور پاشاہ،حاجی وسیع ادھونی،حافظ میر فر خندہ علی،عبدالجبار گوبرے ودیگر ذمہ داران مو جود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!