اینگلو اردو اسکول1987-88/ء کے ابنائے قدیم کا اجلاس

اساتذہ کو تہنیت سے نوازاگیا اور مرحومین کے لئے خراج عقیدت

ہبلی: 27/ جنوری (ایس ایم) اینگلو اردو ہائر بوائز اسکول کے ابنائے قدیم نے ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا جس میں 7/ اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ خیال رہے یہ 1987-88/ کے ابنائے قدیم کی جماعت ہے جو تقریباََ 32/ سال بعد ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے تھے۔ شہر کے گڈگیری گارڈن، منٹور روڈ میں واقع اس اجلاس میں تقریباََ 100/ طلباء نے شرکت کی اورماضی کی سنہری یادوں کو تازہ کیا۔ 32/ سال بعدکئی طلباء نے ایک دوسرے کو دیکھا اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے نہ رہے۔

ماضی کی سنہری یادوں کا تذکرہ کیا گیا اور اساتذہ کے قصہ بھی سنائے گئے۔ یہ ایک جذباتی اور احساسات سے پر جلسہ تھا جس میں اساتذہ ویکپا کلادگی، اللہ بخش کچہری، نذیر احمد مڑکی، عبدالکریم شیخ، شمش النساء شیخ اور امتیاز احمد کنٹوجی کو تہنیت سے نوازا گیا اور گلپوشی کی گئی۔

اصل میں 4/ ماہ قبل ہی طلباء ایک دوسرے کے رابطہ میں آنا شروع ہوئے۔اس کاذ میں ڈاکٹر متین قاضی، شبیر پھنی بند، محی الدین مکاندار، ابرہیم کرڈی، اشرف مکاندار اور ساجد لالمیاں کا کلیدی کردار رہا۔اساتذہ نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور ابنائے قدیم کی توصیف بیان کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر متین نے کہا کہ اجلاس کا مقصد اینگلو اردو اسکول کے ابنائے قدیم کو متحد کرنا ہے تاکہ وہ مل جل کر قوم و ملت کی خدمات انجام دے سکیں۔ اس وقت ابنائے قدیم میں کئی ایک ڈاکٹرس، انجینئرس، سرکاری عہدے پر فائز اور تجار ودیگر افراد شامل ہیں۔ اس لحاظ سے تمام کو ایک چھت کے نیچے جمع کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت و تکریم کے ساتھ سماجی خدمات کے لئے ترغیب دلانا ہے۔قوم کو تعلیمی و معاشی میدان میں پروان چڑھانے کے لئے ابنائے قدیم نے حامی بھری ہے۔اس سے قبل مرحوم اساتذہ کے حق میں امجد انصاری نے دعائے مغفرت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جلسہ کی ابتداء ابراہیم سرگرو کی تلاوتِ قرآن سے ہوئی۔ بعد ازاں لیاقت پٹھان، اسلم خوجے اور ذوالفقار کسوگل نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کئے۔جلسہ کی صدارت عبدالقادر گڈگیری نے کی۔ نظامت کے فرائض لیاقت پٹھان اور امام حسین مڑکی نے اداکئے۔ شکریہ کی رسم اسلم پرویز مجاہد نے کی اور اسعد یلگار کی دعاء کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

اس موقع پرابنائے قدیم کے رکن منظور احمد ایم بیجاپور کو سرکاری گرلز اسکول۔5 کے چیرمن منتخب کئے جائے پراور امام حسین مڑکی کو انجمن اسلام کے تعلیمی بورڈ کے رکن منتخب کئے جانے پر تہنیت و ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر ریاض احمد سوداگر،افضل سونور، نور بنگلے والے، ارشاد کلنگری، امام حسین تالی کوٹی و دیگر حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!
Open chat
1
!Hello
!How Can I Help You
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے نیچے لنک پر کلک کریں۔

https://chat.whatsapp.com/Cu3chd0osKYFJfN3AkBLQ9