ضلع بیدر سے

اُمتِ محمدیہ ﷺ کو فخر ہے کہ اللہ نے آخری نبی ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا: ڈاکٹرادریس احمد قادری صاحب کا خطاب

اللہ تعالیٰ نے کائنات اپنے حبیب پاک کے لئے تخلیق کی ہے

بیدر: یکم نومبر (اے ایس ایم) اللہ تعالیٰ نے کائنات اپنے حبیب پاکؐ کے لئے تخلیق کی ہے۔ تمام پیغمبروں نے رسول کریم ؐ کی اُمت میں پیدا کرنے کی اللہ سبحانہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہے۔ ہم کو فخر ہے کہ اللہ نے ہمیں حضرت محمد ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔ ان خیالات کا ظہار پیر طریقت رہبر شریعت ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منعقدہ جلسہ جشن عیدمیلادالنبی ؐ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ جس وقت دنیا میں مبعوث ہوئے اللہ نے آسمانوں اور زمین کے زرے زرے، شجر حجر، بحراور سارے عالم کو نور سے منور کردیا۔ جب رسول اللہؐ ؐدنیا میں تشریف لارہے تھے تو دن اللہ سے کہہ رہاتھا کہ آپ کو دنیا میں دن میں بھیج اور رات کہہ رہی تھی کہ رات میں بھیج۔ اللہ نے رات جانے سے پہلے اور دن نکلنے سے پہلے آپ ﷺ کو ساری دنیا کیلئے رحمت بناکر بھیجا مرحبامرحباحضور نبی کریمؐ دنیا میں مسکراتے ہوئے تشریف لائے۔ ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین نے کہا کہ عید الفطر، عیدالاضحی اور اللہ کی تمام رحمتیں ہمیں 12ربیع الاول کے صدقہ طفیل میں ہی ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ اور رسول ؐ تعلیمات پر دل وجان سے عمل کرنے اور آپ ؐ کے اہل بیت اطہار کی محبت دلوں میں بٹھانے کے ساتھ ساتھ ماں باپ کی خدمت، اطاعت اور فرمانبرداری، نمازوں کی پابندی، اولیاء اللہ کی آستانوں سے عقیدت، صوفیاء کرام، مشائخین عظام اور اپنے پیر مرشد کا ادب و احترام کی تلقین کرتے ہوئے کہا حضرت پیران پیرؒاپنے مریدوں کے ساتھ حضرت امام حنبلؒ کی مزار کی زیارت کیلئے جارہے تھے رات کی تاریکی کی وجہہ سے راستہ دشوار تھا آپ ؒنے اپنی انگلی کو اشارہ کیا انگلی ایسی روشن ہوئی کہ اسی روشنی میں راستہ طئے ہوا۔حضرت قادر ولی ؒکے ایک مرید کی ماں کاانتقال ہوگیا اور یہ مرید اپنی ماں کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکا اس بات کو اس مرید نے کہا تو قادر ولی ؒ نے فرمایا جاؤ مزار پہ اور اپنی ماں کو سلام کرو جب سلام کیا تو جواب آیا۔ طہارت دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو جسم کی طہارت اور دوسرے دل کی طہارت جیسے بدنی طہارت کے بغیر نماز درست نہیں اسی طرح دلی طہارت کے بغیر معرفت درست نہیں۔رات کی تاریکی میں جس طرح روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح باطن کی تاریکی کو نکالنے کیلئے رہنما ”مرشد“ کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک ہی نشت میں پیر،باوا پیر، دادا پیرموجود ہوں تو مرید اپنے ہی پیر کا تصور کرے اور اسی کے تصور میں اپنے سلسلہ کی کڑی شامل ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹر خلیفہ الحاج شاہ محمد ادریس احمد قادری صاحب بگدلی نے درس تصوف دینے کے بعد افراد خاندان، مریدین ومدرسہ عالیہ قادریہ کے اساتذہ کی شال و گلپوشی فرمائی۔جناب محمد لئیق الدین قادری بگدلی شہ نشین پر موجود تھے۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ محمد شاہنواز نلدرگ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ طلبہ و طالبات مدرسہ عالیہ قادریہ نے حمدو نعت رسول ؐ سنانے کی سعادت حاصل کی۔ محفل درود شریف، شجرہ عالیہ قادریہ کا ورد،تلات یس شریف و ذکر و اذکار کے بعد فاتحہ سلام، تقسیم شیرنی کے دعائے سلامتی خصوصاً کرونا وائرس کے خاتمہ کیلئے دعا کی گئی۔لنگر خانہ قادریہ میں بعد فاتحہ ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔کوائڈ 19قواعدپر عمل آوری دیکھی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!