ضلع بیدر سے

وزڈم پی یو کالج کے سی ای ٹی اگزام کے بہترین نتائج

بیدر۔ 23/اگست (اے این این) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کی اطلاع کے مطابق سی ای ٹی 2020ء؁ کے نتائج حوصلہ افزا رہے۔ طالب علم روہت ولد انل کمار نے میڈیکل اسٹریم PCB کے127/180 نشانات ہیں، Vet. Sc. اسٹیٹ 2568رینک حاصل کیا جبکہ ان کا BNYS Result 1869 رہا۔ طالبہ جویریہ فاطمہ بنت ابراہیم نے PCB: 123/180 Vet. Sc.: اسٹیٹ رینک 3250 اور B. Pharma میں 4366رینک حاصل کیا۔طالبہ مانیکشوری بنت ملکرجن نے PCB: 119/180کے ساتھ Vet. Sc. میں اسٹیٹ رینک 4165(B Pharma: 5198) سید ریان حسینی ولد سید فاروق حسینی PCB: 111/180اور Vet. Sc میں اسٹیٹ رینک 6217 ا, 5820 BNYS: اور B. Pharma: 7892، سید ریحان ولد سید غوث الدین نے PCB:106/180اور BNSY: 6846 اور Vet. Sc.اسٹیٹ رینک 8144۔ اور طالبہ ھمیٰ تبسم بنت عبد الرحیم نے PCB: 106/180، Vet Sc.8056 اور B.Pharma: 9775اسٹیٹ رینک حاصل کرتے ہوئے اپنے میڈیکل سیٹس کو NEETکے ذریعے یقینی بنا لیا ہے، اس طرح اس سال میڈیکل اسٹریم میں 30طلباء، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل کورسس میں 150سے زائد طلباء کے گورنمنٹ فری داخلہ ملنا طے ہے۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم پی یو کالج و اکیڈیمی نے طلباء و اولیاء طلباء اور ٹیچنگ اسٹاف کو مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!